ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان اور ایران کی کبڈی ٹیموں کا مشترکہ تربیتی کیمپ جاری

image

پاکستان اور ایران کی قومی کبڈی ٹیموں کے مشترکہ تربیتی کیمپ کا دوسرا روز بھی بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہا۔ کھلاڑیوں نے جدید تکنیک، دفاعی و جارحانہ حکمتِ عملی اور مسابقتی کھیل پر توجہ دی۔

مشترکہ تربیت کا مقصد جاپان میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ انہوں نے قومی ٹیم کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مطابق ایران کی مضبوط ٹیم کے ساتھ تربیت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کا تجربہ حاصل ہو رہا ہے جو ایشین گیمز میں بہتر کارکردگی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US