14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں جاری، سری لنکا کے نمائندے اسلام آباد پہنچ گئے

image

پاکستان میں ہونے والے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں ساؤتھ ایشین اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

اجلاس میں خطے کے مختلف ممالک کے اہم نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل اولمپک کمیٹی سری لنکا کے خزانچی اجیت سیامبالاپیتیا بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ان کی پاکستان آمد کو خطے میں کھیلوں کے تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز کے ذریعے کھیلوں کے میدان میں جنوبی ایشیا کے ممالک کو مزید قریب لانے کی کوششیں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US