آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر

image

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم صرف 64 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم کینگروز کے فاسٹ بولرز کے سامنے بنگالی بیٹرز بے بس نظر آئے۔

شریف الاسلام 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام نے 11،11 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6، پیٹ کمنز نے 3 اور جوش ہیزلووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 9 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US