ہاکی ورلڈکپ، پاکستان نے جاپان کو 4-3 سے شکست دے دی

image

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دے دی۔

جاپان نے ابتدا میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے 2-0 کی برتری حاصل کی، تاہم پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ اپنے حق میں کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے دو، محمد حمادالدین اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ جاپان کی جانب سے ہیوتا یامادا، کائٹو تاناکا اور کوجی یاماساکی نے گول اسکور کیے۔

حنان شاہد کے فیصلہ کن گول کے بعد پاکستانی دفاع نے آخری لمحات میں جاپان کی تمام کوششیں ناکام بنادیں اور گرین شرٹس نے میچ 4-3 سے اپنے نام کرلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US