انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کا امکان

image

لیڈز ٹیسٹ میں بڑی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف 27 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے لارڈز ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون میں متعدد تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن کی ڈرائی کنڈیشنز اور فلیٹ پچ کی توقع کے پیش نظر حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے جبکہ انگلی کی انجری سے صحتیاب ہونے والے بابر اعظم کی واپسی متوقع ہے، جس کے باعث اذان اویس کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈرائی کنڈیشنز کے باعث پاکستان ٹیم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے، جبکہ فاسٹ باؤلنگ میں رفتار کے پیش نظر عبید شاہ کو پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US