اے سی سی اجلاس: پاکستان کے حمایت یافتہ پینل کا کلین سویپ، تینوں ڈائریکٹرز کی نشستیں جیت لیں

image

بینکاک میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے کی جبکہ بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی۔

اجلاس میں کونسل کے ڈائریکٹرز کی 3 نشستوں کے لیے پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینلز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تینوں نشستیں جیت لیں۔

انتخابات کے علاوہ اجلاس کے دیگر ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ اس دوران کونسل کے سالانہ بجٹ، دبئی میں منعقد ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید برآں، بنگلا دیش میں طے شدہ اگلے ایشیا کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام کے تین وینیوز کی تجویز دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US