برطانیہ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاہی محل میں برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات 2 ستمبر کو طے کی گئی ہے، جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم
کا دستہ بطور شاہی مہمان شرکت کرے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 27 اگست سے تاریخی میدان 'لارڈز' میں شروع ہو رہا ہے۔
لارڈز ٹیسٹ کے اختتام کے فوراً بعد قومی ٹیم کی کنگ چارلس سے اس خصوصی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔