پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی بائیں گھٹنے میں تکلیف اور انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو 3 سے 4 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جبکہ ری ہیب پروگرام کی مکمل فراہمی کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔
سلیکشن کمیٹی نے نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر صدف شمس کی ایشیا کپ اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔