پاکستان اور بھارت کا میچ ویوورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ گیا، طیب اکرام

image

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ویوورشپ سمیت ہر لحاظ سے بہترین رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے والے میچز نہ صرف ایشین بلکہ عالمی سطح پر بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے ہالینڈ اور بیلجیم میں جاری ہاکی ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شائقین میں اس ٹورنامنٹ کا کریز اس وقت عروج پر ہے جو کہ کھیل کے مستقبل کے لیے ایک انتہائی خوش آئند بات ہے۔

پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور بحالی پر بات کرتے ہوئے ایف آئی ایچ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی لیگ ملک میں قومی کھیل کو ایک بار پھر سے زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

اس لیگ کے انعقاد سے مقامی اور نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک بہترین اور موزوں پلیٹ فارم میسر آئے گا۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز کے اعلان پر طیب اکرام نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک انتہائی بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US