کولمبو ٹیسٹ میں تلخ کلامی: آئی سی سی نے جیسوال اور فرنینڈو کو سزا سنا دی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے بلے باز یشسوی جیسوال اور سری لنکا کے فاسٹ باؤلر اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25، 25 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے دوران ان کے سر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے عائد کی گئی سزائیں قبول کرلی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US