نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
کیمپ کے پہلے مرحلے میں فاسٹ باؤلرز قومی کوچز اور اکیڈمی کے عملے کی زیرِ نگرانی اپنی ٹریننگ مکمل کریں گے۔
کیمپ کے پہلے روز فاسٹ باؤلرز کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ اور فٹنس ٹیسٹنگ کی گئی، جس کے بعد کھلاڑیوں نے قومی وائٹ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے کی دیکھ بھال میں ٹارگٹ باؤلنگ کی مشقیں انجام دیں۔