پاکستان کے قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے عالیار آفریدی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس خوشی کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
صارفین کی جانب سے تصاویر کو بے حد پسند کرنے کے ساتھ ساتھ عالیار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔