کرکٹ آسٹریلیا کا بیٹرز کے لیے شیفلڈ شیلڈ قوانین اور پچز میں تبدیلی کا فیصلہ

image

آسٹریلین بیٹرز کی مسلسل ناکامیوں سے پریشان کرکٹ آسٹریلیا نے باؤلرز کا غلبہ ختم کرنے اور بیٹ اور بال کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے شیفلڈ شیلڈ میں اہم تبدیلیوں کی تصدیق کردی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے مطابق آنے والے سیزن میں کیوریٹرز کو بیٹرز کے لیے زیادہ سازگار اور متوازن پچز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دن کے سیشنز کے اوقات کار میں بھی تدابیر کی گئی ہیں تاکہ بیٹرز کو مڈل سیشن میں زیادہ آسانی فراہم کی جاسکے۔

نئے شیڈول کے تحت اب دن کے آخری سیشن کے بجائے مڈل سیشن کو لمبا کر کے سوا دو گھنٹے کا کیا جائے گا، جبکہ آخری سیشن بھی سوا دو گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے۔

اگرچہ دن بھر کے اوورز کی تعداد 96 ہی رہے گی اور ایوننگ سیشن کا اصل وقت ایک گھنٹہ 15 منٹ ہوگا، تاہم اوورز کی تعداد پوری کرنے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت بھی دستیاب ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا سیشنز کی اس تبدیلی کے اثرات کا خود جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس میلبرن میں ایشز ٹیسٹ اور مکائے میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ صرف دو روز میں ختم ہو گئے تھے، جس سے کرکٹ آسٹریلیا کو صرف میلبرن ٹیسٹ میں ہی 15 ملین آسٹریلوی ڈالرز کے ریونیو کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US