سابق عالمی باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے قتل، 4 افراد گرفتار

image

جنوبی افریقا کے معروف باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، جبکہ اس واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ زولانی 2014ء سے 2015ء تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے، جبکہ 2017ء سے 2019ء تک ان کے پاس ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل بھی رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US