پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 'فیلڈنگ کوچ (ریڈ اینڈ وائٹ بال)' کے عہدے پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
اس عؤہدے کے لیے کم از کم لیول ٹو کرکٹ کوچنگ ایکریڈیٹیشن اور بین الاقوامی، قومی یا فرینچائز سطح کی ایلیٹ ٹیموں کے ساتھ کم از کم 5 سال کا متعلقہ تجربہ ہونا لازمی ہے۔
خواہش مند اور اہل امیدوار 9 ستمبر 2026ء شام 5 بجے تک پی سی بی کی رسمی ویب سائٹ (www.pcb.com.pk/jobs) کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق خواتین امیدواروں کی بھی بھرتی کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا جبکہ انٹرویو کے عمل کے لیے کوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔