نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کے دوسرے روز فاسٹ باؤلرز نے وارم اپ سیشن کے بعد اپنی بنیادی اسکلز کی بہتری پر کام کیا۔
اس موقع پر کوچ ایشلے نوفکے اور این سی اے کے دیگر کوچز نے کھلاڑیوں کی گرپ، باؤلنگ ایکشن اور لائن و لینتھ کی اصلاح پر خصوصی توجہ دی۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر جاوید مغل نے فاسٹ باؤلرز کو زیادہ ورک لوڈ کے ساتھ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے اہم اصولوں سے آگاہ کیا۔
کیمپ کے شیڈول کے مطابق کھلاڑی بدھ کے روز ریکوری سیشنز میں حصہ لینے کے بعد مکمل آرام کریں گے۔