آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، مچل اسٹارک پہلی بار نمبر ون

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پہلی بار ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

مچل اسٹارک نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی، جس کے بعد بمراہ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

آسٹریلیا کے ناتھن لائن دو درجے بہتری کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ انگلینڈ کے اولی رابنسن نے 15 درجے بہتری کے بعد 11ویں اور جوش ٹنگ نے 16 درجے ترقی کے بعد 17ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

بھارت کے رشبھ پنت چھ درجے ترقی کے بعد مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر آگئے، جبکہ پاکستان کے عبداللہ شفیق سات درجے بہتری کے بعد مشترکہ 27ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے کیمرون گرین بھی نو درجے ترقی کرکے 21ویں نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا بدستور نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US