پاکستان کی ویمن کرکٹر اور فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایمن انور نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران پاکستان کی جانب سے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ ریفری کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کے طور پر ڈیبیو کیا۔
پی سی بی کے مطابق ایمن انور نے رواں سال جنوری میں ریفری انڈکشن کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا جس کے بعد وہ کرکٹ میں آفیشل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔