ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمن ٹیم دبئی پہنچ گئی

image

ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی، جہاں قومی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل پہلا تربیتی سیشن ہوگا۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کل ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US