پمز سانحہ: 14 نومولود بچوں کی میتیں ورثا کے حوالے، لواحقین کا ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ

image

پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 14 نومولود بچوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

بدھ کی صبح پمز اسپتال کی نرسری میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے کو زندہ بچالیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے بعد لگی۔

میتیں ورثا کے حوالے کیے جانے کے موقع پر بعض لواحقین نے احتجاج کیا اور بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔

لواحقین کا مؤقف ہے کہ بچوں کی مکمل شناخت کیے بغیر ہی میتیں ان کے حوالے کی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے بچوں کی شناخت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی قسم کی غلطی کا امکان باقی نہ رہے۔واقعے کے بعد حکومت نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذمہ داروں کے تعین اور سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US