پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس بنانے کا حکم

image

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس بنانے کا حکم دے دیا۔

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں 57 سرکاری اسپتالوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جبکہ واسا کو فائر ہائیڈرنٹس کے لیے اہم مقامات کی نشاندہی اور تنصیب کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے۔

دوسری جانب سی ڈی اے فائر بریگیڈ کی رپورٹ میں پمز اسپتال میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US