انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے ممکنہ پلیئنگ الیون فائنل کرلی، قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے، انہیں اذان اویس کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم میں دوسری تبدیلی فاسٹ بولنگ کے شعبے میں متوقع ہے جہاں خرم شہزاد یا محمد علی کی جگہ عبید شاہ کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل پچ اور کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
ممکنہ پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، علی عثمان، عبید شاہ، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 27 اگست سے شروع ہوگا، جبکہ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔