پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیا، فرحان یوسف قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز کھیلے گی۔
وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان اور علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار اور فاسٹ بولر رضوان اللہ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
اسکواڈ میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہوگی۔ قومی انڈر 19 ٹیم اتوار کو لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔