ویمنز ایشیا کپ کے رسمی آغاز سے قبل دبئی میں کرکٹ کے میدان سے ہٹ کر کھلاڑیوں کے منفرد اور دلچسپ رنگ دیکھنے کو ملے ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے دلکش مناظر سامنے آئے ہیں۔
فوٹو شوٹ کے دوران سری لنکا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور تھائی لینڈ کی ویمنز کرکٹرز نے مختلف دھنوں پر رقص کیا اور اپنے منفرد اسٹائلز سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی اس فوٹو سیشن میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور شائقین کی داد وصول کی۔
ایونٹ کی باقاعدہ پیش رفت کے تحت ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کا انعقاد کیا گیا ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ کرکٹ کا یہ عالمی ایونٹ 13 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔