آئی سی سی کی یو اے ای کے بیٹر آصف خان پر ڈوپنگ کی بنا پر 15 ماہ کی پابندی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 36 سالہ بیٹر آصف خان پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق آصف خان کا 8 ستمبر 2025 کو ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ممنوعہ مواد کی موجودگی ظاہر ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے کوڈ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ پابندی قبول کرلی۔

یہ پابندی 8 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور 7 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

قوانین کے تحت 8 ستمبر 2025 سے 29 دسمبر 2025 تک آصف خان کے انفرادی نتائج بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں اور اس عرصے کے دوران حاصل کیے گئے پوائنٹس، تمغے اور انعامی رقم واپس لے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2022 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے والے آصف خان اب تک یو اے ای کی جانب سے 38 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US