ویمنز ایشیا کپ: قومی ٹیم پرعزم ہے، بہترین کرکٹ کھیلیں گے، کپتان فاطمہ ثنا

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ویمنز ایشیا کپ سے قبل مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ٹیم کے لیے ایک نیا اور بہترین موقع ہے جہاں کھلاڑیوں کی تیاری بہت اچھی ہے اور تربیتی کیمپ کے دوران کئی اہم شعبوں پر خصوصی کام کیا گیا ہے تاکہ میدان میں بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ وہ یہاں کی مقامی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ ٹیم کافی عرصے سے یہاں کھیل رہی ہے اور ان حالات کی عادی ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی پچز اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں اور چونکہ قومی ٹیم کی اسپنرز پہلے ہی بہترین فارم میں ہیں، اس لیے ٹیم کو اس کا پورا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلنے، خود کو ثابت کرنے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اسٹیڈیم آکر ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US