’نیشنز کپ 2026‘ کا آغاز: کازان میں پاکستان وائٹس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شرکت

image

روس کے شہر کازان میں ’نیشنز کپ 2026‘ ہاکی ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا ہے، جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں قومی ہاکی ٹیم (پاکستان وائٹس) نے شرکت کی۔

27 اگست سے 1 ستمبر 2026 تک جاری رہنے والے اس عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان، روس، بیلاروس، روس انڈر 21 اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ فاتح کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر ہوگا۔

گول کیپر منیب الرحمان کی قیادت میں قومی ٹیم مسلسل 5 روز میں 5 میچز کھیلے گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان وائٹس 28 اگست کو رات 8:00 بجے بیلاروس، 29 اگست کو شام 4:00 بجے بیلاروس، 30 اگست کو شام 4:00 بجے روس، 31 اگست کو رات 8:00 بجے ازبکستان اور 1 ستمبر کو شام 6:00 بجے روس کے خلاف میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US