کراچی کی تمام اہم اور مرکزی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کو رفت و آمد میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہر کے مرکزی کاروباری اور انتظامی علاقوں سمیت شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، صدر، چوہدری خلیق الزمان روڈ، گزری، گارڈن، کورنگی روڈ، راشد منہاس روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
اس کے علاوہ وسطی اور شمالی اضلاع کے اہم مقامات جیسے گرومندر، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد، شاہراہِ پاکستان، ناظم آباد، لسبیلہ، بورڈ آفس، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، یو پی، پاور ہاؤس اور فور کے چورنگی پر بھی گاڑیاں گھنٹوں پھنسی ہوئی ہیں۔
صنعتی اور جنوبی علاقوں میں ہینو چورنگی، سنگر چورنگی، ویٹا چورنگی، گودام چورنگی، کاز وے، ایکسپریس وے، بلوچ کالونی، منزل پمپ، قائد آباد، ملیر ہالٹ، الآصف چورنگی، نیو سبزی منڈی، ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو، جناح برج، ایم ٹی خان روڈ، حبیب بینک اور نورس چورنگی پر ٹریفک کا شدید دباؤ برقرار ہے۔