اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں قیدِ تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ملاقات، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے عمران خان کو روزانہ اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے اور جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات دینے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے 15 روز میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔