استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان سے ہوگا جبکہ سیکرٹریٹ سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا اور ابتدائی طور پر پاکستانی سیکرٹری جنرل 3 سال کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
تینوں ممالک نے دفاعی صنعت، مشترکہ ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں اجتماعی دفاع، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔