وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ اور قریبی تعلقات کا اعادہ کیا اور جون میں ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی صدر نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے مکہ معاہدے کو مسلم دنیا کے اتحاد کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔