پاکستان کے لیے اہم سفارتی اعزاز، ایس سی او کی صدارت مل گئی

image

پاکستان نے 27-2026 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھال لی۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلامیے پر دستخط کیے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ازبک ہم منصب بختیار سعیدوف سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US