راولپنڈی: 13 سالہ اریبہ کی لاش تیسرے روز برآمد، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن مکمل

image

راولپنڈی میں تین روز قبل نالے میں ڈوبنے والی 13 سالہ اریبہ طیب کی لاش جھاوریاں، اڈیالہ روڈ کے قریب سے برآمد کرلی گئی ہے۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) کے مطابق اریبہ 31 اگست کو اپنی گلی میں پانی سے کھیلتے ہوئے نالے میں گری تھی، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ریسکیو 1122 کی غوطہ خور اور تیراک ٹیموں نے بوٹ، لائن اور بینک سرچ کے ذریعے 10 کلومیٹر کے علاقے میں مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا۔

آپریشن کے دوران نالے میں پانی کا بہاؤ 70 کیوسک اور گہرائی 5 سے 10 فٹ تک تھی، جس کے بعد بالاآخر تیسرے روز بچی کی نعش تلاش کرلی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US