ایران جنگ سے متعلق فیصلہ درست تھا، امریکی صدر

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا اور امریکا اپنی برتری ثابت کرچکا ہے۔ انہوں نے یوکرین جنگ ختم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ٹرمپ نے امریکی ہتھیاروں کے ذخائر کم ہونے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کی وافر مقدار موجود ہے اور دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار مزید بڑھائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US