ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیتن یاہو کی کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کی دھمکی

image

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران میں موجودہ حکومت کا خاتمہ اب اسرائیل کے اہم مقاصد میں شامل ہے اور ان کے بقول اس ہدف کا حصول ناممکن نہیں۔

تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے جنرل اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایران سے لاحق خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بدستور خطے کی صورتحال پر اثرانداز ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US