یمن: حوثیوں اور یمنی فوج میں شدید جھڑپیں، 120 سے زائد افراد ہلاک

image

یمن میں حوثی جنگجوؤں اور یمنی فوج کے درمیان مغربی ساحل کے قریب شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق جمعرات سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک 120 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والے فوجی حملوں میں مزید 24 جنگجو مارے گئے۔

جھڑپوں کے دوران حوثی گروپ انصار اللہ نے یمنی فوج کے خلاف ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US