مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج نے موبائل فونز اور کمپیوٹرز میں لوکیشن ٹریکرز اور اشتہاری شناختی نظام (Ad IDs) غیر فعال کردیے ہیں۔
یہ اقدام ان خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے کہ کمرشل بنیادوں پر دستیاب لوکیشن ڈیٹا کو خطے میں موجود امریکی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
امریکی فضائیہ کے مطابق اس نے تقریباً دو ماہ قبل یہ سسٹم بند کیا تھا، جبکہ اسپیشل آپریشنز کمانڈ نے ونڈوز ڈیوائسز اور امریکی فوج نے اپنے موبائل فونز پر رواں سال کے آغاز سے ہی ان ٹریکرز کو معطل کردیا ہے۔