370 سے زائد دشمن طیارے نشانہ بنائے، امریکی ڈرون بھی گرایا: ایرانی فضائیہ

image

ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا، جبکہ متعدد طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 12 روزہ جنگ کے تجربات کی روشنی میں اپنی فضائی دفاعی کمزوریوں کی نشاندہی کے بعد 28 فروری سے شروع ہونے والی دوسری جنگ سے قبل دفاعی نظام کو مزید مضبوط کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو گمان تھا کہ جنگ کے پہلے ہی روز وسیع حملوں سے ایران کے تمام فضائی دفاعی ریڈارز تباہ ہو چکے ہیں، تاہم ایرانی دفاع نے دشمن کے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنا کر ان کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا۔

بریگیڈیئر جنرل صادقیان نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران خلیج فارس کی حدود میں ایک امریکی MQ-9 اسٹریٹجک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US