امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کے بم فروخت کرنے کا فیصلہ

image

امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 5 ارب ڈالر مالیت کے JDAM-ER بم اور گائیڈنس کٹس فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مجوزہ دفاعی معاہدے میں ہزاروں بم اور ان کے لیے پریسیژن گائیڈنس کٹس شامل ہیں جبکہ اس سودے کا بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کو ملے گا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کو تقریباً 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-1500 ٹینک انجنز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جن کا بنیادی ٹھیکہ ہنی ویل کو ملنے کی توقع ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان مجوزہ فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی دفاعی صلاحیت بہتر ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

دریں اثنا امریکا نے عمان کے لیے 188 ملین ڈالر کے F-16 طیاروں کی معاونت و دیکھ بھال کے معاہدے اور عراق کے لیے ہیلی کاپٹرز کی فروخت سمیت دیگر دفاعی سودوں کی بھی منظوری دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US