دشمن کی تمام حرکات پر ہماری نظر ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

image

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں 3 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایران کی بحری ناکہ بندی میں شریک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک ڈسٹرائر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد دونوں امریکی جنگی جہاز مبینہ طور پر علاقے سے فرار ہوگئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز ایرانی جہازوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے تھے، جس پر یہ اقدام کیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی امریکی فوج کی ایک بغیر پائلٹ کشتی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل ایران سے جنگ سے متعلق خفیہ معلومات لیک ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، جس کے بعد پینٹاگون میں مخبر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ دشمن کی تمام سرگرمیاں ان کی بحریہ کی نظر میں ہیں اور کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US