قاہرہ کی عدالت کا بڑا فیصلہ: منشیات کی تیاری و ترسیل پر 12 مجرمان کو سزائے موت، 9 کو عمر قید

image

قاہرہ کی فوجداری عدالت نے منشیات کی تیاری اور ترسیل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر معروف 39 سالہ ٹی وی اینکر سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔

کیس میں نامزد کل 28 ملزمان میں سے 9 کو عمر قید کی سزا دی گئی جبکہ 7 افراد کو بری کر دیا گیا ہے، تاہم مجرمان کے پاس اعلیٰ ترین عدالت میں اپیل کا حق موجود ہے۔

استغاثہ کے مطابق یہ گروہ بیرونِ ملک سے خام مال منگوا کر دو رہائشی فلیٹس میں قائم خفیہ لیبارٹریوں کے ذریعے مصنوعی منشیات تیار اور فروخت کرتا تھا۔

کارروائی کے دوران حکام نے 750 کلوگرام سے زائد منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔

واضح رہے کہ سارہ خلیفہ ایک معروف میڈیا شخصیت ہیں جو جرائم اور سیکیورٹی سے متعلق ٹی وی پروگرام 'مشن امپاسیبل' کی میزبانی کرتی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US