خلیج فارس میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی بڑھ کر تقریباً 94.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔