سعودی عرب کے جنوبی شہروں پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے

image

یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں پر تازہ میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں نے خمیس مشیط، ابہا اور جازان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج سعودی عرب کی خودمختاری، قومی تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حملوں کا مناسب جواب دیں گی۔

تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں توانائی اور فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یمن میں نئی لڑائی کے باعث بحیرۂ احمر اور باب المندب کی اہم بحری گزرگاہوں کی سیکیورٹی پر بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری لڑائی میں 500 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، تاہم ان اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US