بین الاقوامی: دہشت گردی کا نیا عالمی فریم ورک تشکیل دیا جائے، سلامتی کونسل سے پاکستان کی اپیل

image

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے انسدادِ دہشت گردی کے فریم ورک کو مضبوط بنائے اور پابندیوں کے نظام کی خامیاں دور کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے ’نائن الیون کے 25 سال بعد‘ کے عنوان سے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امریکی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ قرارداد 1373 عالمی انسدادِ دہشت گردی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عملی کارروائیوں اور انٹیلی جنس شیئرنگ سے القاعدہ کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ اس عالمی مہم کے دوران پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانی قربانیاں دیں اور بے پناہ معاشی نقصان بھی برداشت کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US