یمن کے حوثی باغیوں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع ایک فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حملہ جنوبی سعودی عرب میں واقع شرورا فوجی اڈے پر کیا گیا۔ یمن کی نیشن شیلڈ فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے الاغبرہ کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرائے ہیں۔
- حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، منی فورسز کا پانچ ڈرون مار گرانے کا اعلان
- آبنائے ہرمز میں حملے اور سعودی پائپ لائن کی بندش کے بعد توانائی کی عالمی سپلائی دباؤ کا شکار
- محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے حوثیوں کے خلاف فوجی مدد کی درخواست، امریکہ کا براہ راست مداخلت سے گریز
- حوثیوں نے امریکہ سے یمن میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی ہے: صدر ٹرمپ
- ہماری سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
- حوثیوں کا 200 سے زائد ساتھیوں کو رہا کروانے کا دعویٰ
- یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں کے باعث کم از کم 76 ہزار افراد بے گھر: اقوامِ متحدہ
حوثیوں کا سعودی عرب کے اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، یمنی فورسز کا پانچ ڈرون مار گرانے کا اعلان