ایرانی حکام نے اسرائیل اور دیگر دشمن ممالک سے تعلق رکھنے والوں، ملک کے خلاف پروپیگنڈے اور عملی سرگرمیوں کے الزام میں 240 افراد کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا اور عدلیہ کے مطابق ان افراد کی سرگرمیوں کے نتیجے میں ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔
اس حوالے سے وزارتِ انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی جائیدادیں ایرانی عوام کی ملکیت ہیں، اور عدلیہ ان تمام اثاثوں کو متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے استعمال کرنے کے عمل کو یقینی بنائے گی۔