ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کے تحفظ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ یمنی حوثیوں پر مکہ پر ڈرون حملہ کرنے کے الزام کا حوالہ دیے بغیر انھوں نے کہا: ’صرف یہ دعویٰ کہ مکہ کی جانب جانے والے ایک ڈرون کو روکا گیا، کسی مخصوص فریق پر الزام عائد کرنے کے لیے کافی بنیاد نہیں بن سکتا۔‘
مقدس مقامات کے تحفظ کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے: ایران