ٹرمپ کا ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا اعلان

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا کو گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دفاع کے حوالے سے مستقل اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ روس اور چین سمیت امریکی مخالفین کو امریکی منظوری کے بغیر وہاں فوجی موجودگی یا حساس سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے گرین لینڈ میں بڑی امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کا عمل فوری شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تاہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کے مطابق معاہدہ ان کی خودمختاری اور گرین لینڈ کے حقِ خود ارادیت کو برقرار رکھتا ہے اور اسے باقاعدہ نافذ ہونے کے لیے پارلیمانی منظوری درکار ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US