پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل کے لیے پیش رفت جاری ہے، جبکہ اتحاد کو عملی شکل دینے کے لیے مشترکہ ہیڈکوارٹر کے قیام اور عملے کی تعیناتی کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ الائنس مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور تینوں ممالک اتحاد کو عملی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ہاکان فیدان کے مطابق اتحاد کی ادارہ جاتی ساخت اور سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق ہوچکا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں مشترکہ ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے ساتھ عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں قائم کیے جانے والے سیکریٹریٹ کی سربراہی ابتدائی طور پر پاکستانی سیکریٹری جنرل کریں گے۔
تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے اس فریم ورک کو مزید فعال بنانے کے لیے آئندہ مرحلے میں انتظامی اور عملی امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔