وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی عدم استحکام اور جماعتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دینے کی روش ترک کریں اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی جانب آئیں۔ تاہم، ان کے بقول بات چیت کی خواہش کو ریاست پر دباؤ ڈال کر سیاسی مطالبات منوانے کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے، خیبر پختونخوا میں نہ کوئی نیا آپریشن ہوگا نہ نئے آئی ڈی پیز بنیں گے: رانا ثنا اللہ